ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امبیڈکر نگر کی آلاپوراسمبلی حلقہ میں 60.06 فیصد ووٹنگ

امبیڈکر نگر کی آلاپوراسمبلی حلقہ میں 60.06 فیصد ووٹنگ

Thu, 09 Mar 2017 22:54:01    S.O. News Service

لکھنؤ،9/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صوبے میں امبیڈکر نگر ضلع کی آلاپور اسمبلی میں جمعرات کو پولنگ امن طریقے سے اختتام پذیر ہو گیا۔ یہاں کل 60.06 فیصد اوسط پولنگ ہوئی۔ اس طرح آلاپور کی اعلی درجے میں پاس ہوئی۔ اس سے پہلے بدھ کو ساتویں اور آخری مرحلے کی پولنگ ختم ہوئی تھی۔ اس طرح اب تمام 403 نشستوں پر پولنگ ختم ہو چکی ہے اور 11 مارچ کو لوگ نتائج آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔آلاپور اسمبلی سیٹ پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار رہے چندر شیکھر کنوجیا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ اس وجہ سے الیکشن کمیشن نے آلاپور میں پانچویں مرحلے کے تحت 27 فروری کو ہونے والے پولنگ کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اسے 09 مارچ مقرر کیا تھا۔ اس سے پہلے امبیڈکر نگر کی دیگر چار اسمبلیوں میں ہوئے ووٹنگ میں بھی تمام جگہ عوام فرسٹ ڈویڑن میں پاس ہوئی تھی۔ وہیں آج آلاپور نے بھی یہ ریکارڈ برقرار رکھا۔ اس سیٹ پر ایس پی صدر اکھلیش یادو نے یہاں سے رکن اسمبلی رہے بھیم پرساد سونکر کا ٹکٹ کاٹ کر چندر شیکھر کنوجیا کو امیدوار بنایا تھا. چندر شیکھر کی موت ہونے کے بعد ان کی بیوی سنگیتا کنوجیا کو پارٹی نے ٹکٹ دیا۔ وہیں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی طرف سے سابق رکن اسمبلی تربھون دت امیدوار رہے۔ سال 2007 میں اس سیٹ پر جیت چکے ہیں، جبکہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انیتا کمل کو امیدوار بنایا۔


 


Share: